• ھریانوی اور پنجابی راجپوت • ھریانہ کچھ عرصہ پہلے تک صوبہ پنجاب کا ھی حصہ اور ڈویژنل ھیڈ کوارٹر تھا۔ اور موجودہ ھریانہ کے کچھ علاقے انبالہ ڈویژن میں شامل تھے۔ تاریخ گواہ ھے کہ زمانہ قدیم میں ھندوستان پر حکمرانی کا حق صرف کھشتریوں(راجپوتوں)کا تھا۔ کم وبیش 500 ریاستوں پر راجپوتوں کی حکومت رھی۔ اور راجپوتوں کی مختلف گوتوں کے راجے مختلف اوقات میں مختلف مقامات پر راج کرتے رھے۔ ھمارے ھاں المیہ یہ ھے کہ ھم اپنے تئیں فلسفی بن کر اپنے علم سے زیادہ کسی تاریخ کو یا روایت کو ماننےکیلئے تیار نہیں۔ اورکھینچ کھانچ کر کچھ قومی معاملات میں "زبان" کو گھسیٹ کر لے آ تے ھیں۔ میں نےاپنے اکثر ھریانوی راجپوتوں کو دیکھا سنا ھے کہ وہ اکثر کہتے ھیں کہ یاروہ تو پنجابی بولتا ھےاسلیے مجھے راجپوت نہیں لگتا۔عین اسی طرح کچھ پنجابی راجپوت یہ کہ رھے ھوتے ھیں کہ "یار وہ تو رانگھڑ ھے." "تنے منے" بولتا ھے۔ مجھےتو راجپوت نہیں لگتا۔ تو احباب سنیے کہ زبان کاتعلق کسی علاقہ سے ھوتا ھے،کسی مخصوص قوم یاذات کی زبان نہیں ھوتی۔ اب ھ...
"We All are United Under The Roof of UNITED RAJPUTS"