Saturday, 26 August 2023
Thursday, 24 August 2023
IG SINDH RAJA RIFFAT MUKHTAR
Raja Riffat Mukhtar appointed as an Inspector General Sindh, we all Rajputs are congratulating him and all Rajputs Communities.
INTERIM FEDERAL MINISTER PORT & SHIPPING
Congratulations to all Rajputs Communities on appointment of Vice Admiral (R) Iftikhar Ahmed Rao as an Interim Federal Minster Ports & Shipping of Pakistan.
Sunday, 20 August 2023
RAJPUTS MEDICAL CAMP
Tuesday, 15 August 2023
KAIM KHANI WELFARE ASSOCIATION
معروف سیاسی و سماجی رہنما *اقبال مقصود قائم خانی کی* جانب سے پاک ماڈرن سوسائٹی میں پاکستان *کی 76 ویں* سالگرہ کے موقع پر جشنِ آزادیِ پاکستان کا رنگا رنگ پروگرام رکھا گیا جس میں سر پرست اعلی قائم خانی ویلفیئر ایسوسییشن کراچی محترم *ٹھاکر ذوالفقار قائم خانی* صاحب اور سابقہ وائس چیئرمین (سائٹ زون) اور سابقہ انچارج الیکشن سیل ویسٹ *واجہ نیاز محمد بلوچ* نے بطور مہمان شرکت کی۔
اس پروگرام میں ہمراہ محترم *سعید احمد قائم خانی* صدر قائم خانی ویلفیئر ایسوسییشن کراچی جنرل سیکرٹری حسن قائم خانی انفارمیشن سیکرٹری *محمد اصف قائم خانی* سابقہ انچارج الیکشن سیل یوسی پاک کالونی *زاہد محمود* *قائم خانی ،* سینئر رہنما ناصر شاہ، جنرل کونسلر وارڈ *1 فہد چھٹہ* اور دیگر دوست و احباب موجود۔
پاکستان کی استقامت اور سالمیت کے لیے دعا کی اور بہترین انداز میں اس جشنِ آزادیِ کے پروگرام کو منایا گیا۔
دعا ہے اللہ تعالیٰ اس سال کو پاکستان کے لیے دین اور دنیا کی خوشیوں والا سال *بنائے ۔۔ امین*
ALL KERALA RAJPUTS ASSOCIATION
::~پریس ریلیز تقریب برائے جشن آزادی پاکستان~::
مورخہ 14 اگست 2023 صبح 11 بجے بمقام حنظلہ ٹیکسٹائل دھنولہ فیصل آباد میں آل کیرالہ راجپوت ایسوسی ایشن، فیصل آباد ڈویژنل ونگ کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں ایک پرتباق تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کے بعد قومی ترانے سے کیا گیا۔ تمام ممبران نے جشن آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیئے کیک کاٹا اور عزم کیا کہ کیرالہ راجپوت برادری وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی میں ہر ممکن اپنا مثبت کردار ادا کرے گی۔
شرکاء نے بانیان پاکستان اورہجرت کی صعوبتیں برداشت کرنے والے اپنے اباو اجداد کو خراج عقیدت پیش کیا کہ جنہوں نے اسلام کی سربلندی کے لیئے اپنے مال و اسباب کی قربانیاں دیں۔
جشن آزادی کے سلسلہ میں آل کیرالہ راجپوت ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دیگر ڈویژنوں میں بھی رنگا رنگ تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔
RAJPUTS EVENT IN VEHARI
❣️قیام پاکستان کے لیۓ جان ، مال اور عزتوں کی قربانیاں دینے والے شہیدو اور غازیو أپ پر ہمارا سلام ھو ۔۔ ان مجاہدین کو سلام جنہوں نے سنت رسول کیمطابق پاکستان کی آزادی کے لیے جدوجہد کی۔
پاکستان چالیس لاکھ قربانیوں اور تین سو سال انگریز سے جہاد کے بعد حاصل ہوا ہے ۔ ملک بھر کی طرح وہاڑی میں بھی جشن آزادی کے حوالہ سے زیر انتظام آل راجپوت ویلفیئر ایسوسی ایشن وہاڑی رانےاسراراحمد چیئرمین کی رہاش گاہ پر تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادتِ حافظ عبداللہ اشرف نے حاصلِ کی ۔اس کے بعد راؤ اخلاق احمد نے آزادی کے لیے راجپوت فیملی کی قربانیوں کے حوالہ سے نظم پیش کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رائے اسرار احمد چیرمین آل راجپوت ویلفیئر ایسوسی ایشن وہاڑی نے کہا کہ ھمارے بزرگوں نے ملک کی آزادی کے لیے مالی جانی قربانیاں دی پھر جا کے یہ ملک ازاد ہوا اب ھمارا جینا مرنا اس ملک کے لیے ھے انہوں نے 1947 کے شہیدوں اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔ مہمان خصوصی ملک تیمور خالد لگڑیال۔ رانا صغیر احمد گڈو ۔راو ندیم اختر ٹھاکر ۔ رانا فخر اسلام ۔ راؤ محبوب علی تھے جنہوں نے جشن آزادی کا کیک کاٹا اور خطاب کیا۔ ۔راؤ فرمان علی صدر ۔ اور جنرل سیکرٹری راؤ غلام مرتضٰی اور دیگر نے نے بھی خطاب کیا۔ میزبانی کے فرائض راؤ غلام مرتضٰی جنرل سیکرٹری ۔ رانا بابر علی ٹھاکر سینئر نائب صدر ۔ راؤ محمد حسین فوجی وائس چیرمین ۔ رانا محمد ایوب سینئر ممبر ۔ مہر آختر سیال ۔ راؤ عبدالجبار صاحب فنانس سیکرٹری ۔ رانا عبیداللہ۔ راؤ لقمان احمد۔ راؤ جنید فرمان۔ رائے حنظلہ اسرار۔ راۓ سعد اسرار ۔ رانا مقصود علی۔ سینئر نائب صدر آل راجپوت ویلفیئر ایسوسی ایشن وہاڑی نے سرانجام دیں ۔ مہمان گرامی میں باباسعیدانور ملک اسحاق لنگڑیال۔ راؤ نعیم اختر۔ ایڈووکیٹ راناعمرنصیر۔راناعمیرسخاوت۔ سی سی او زمیدارہ رائس ملز۔رانا کامران ارشاد صدر پولٹری ایسوسی ایشن وہاڑی۔ رانا آصف پومی۔ رانا عامر سہیل ۔ ملک امجد موہانہ۔ رانا نعیم اسلم ۔ چوہدری لطیف۔ رانا راشد منور۔راناحسنین روشن۔ رانا اویس خالد۔ رانا سلیم بشیر۔ رانا طلہ مقصود گھوڑے واہ ۔ چوہدری ذوالفقار علی ۔ رانا حمزہ خالد۔ راؤ شرافت علی ۔ پروگرام کے بعد ملک قوم کے لیے دعا کروائی گئی ۔ اور راے اسراراحمد چیرمین آل راجپوت ویلفیئر ایسوسی ایشن وہاڑی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوے دعائیں کے ساتھ رخصت کیا ۔
Monday, 14 August 2023
Sunday, 13 August 2023
Saturday, 12 August 2023
Monday, 7 August 2023
RMMP PRESIDENT RAO FAKHAR MESSAGE
ہماری طاقت ہم سے پیار کرنے والے ہمارے راجپوت ہیں الحمدللہ
اور ہم ایک گناہ گار سے انسان تھے مگر اسکے باوجود ہماری برادری نے ہمیں طاقت دی، ہمارا بازو بنے،ہماری پہچان بنے۔ شاید ہم اس قابل نہیں تھے مگر دیکھتے ہی دیکھتے میرے راجپوت بھائی مجھ پر جان دینے لگے اور راجپوتوں کا سمندر ایک متوسط طبقے کے عام سے گھرانے کے راؤ فخر کو محبتیں دے کر ایک سٹار بنا دیا۔ میں بحیثیت بانی و قائد RMMP راؤ فخر وعدہ کرتا ہوں کہ جہاں جہاں میرا ہاتھ پڑا انشاء اللہ میں وہاں وہاں جا کر اپنی برادری کے ہر چھوٹے سے چھوٹے اور بڑے سے بڑے دکھ کو ختم کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا اور برادری کے اعتماد کو کبھی بھی ٹوٹنے نہیں دوں گا انشاء اللہ
ہم نے اپنی زندگی میں کچھ نہیں کمایا ہاں اگر کچھ کمایا ہے یا بنایا ہے تو وہ عزت کا ریلیشن بنایا ہے شاید یہی وجہ ہے کہ میں نے پاکستان میں رہنا اس لیے پسند کیا کہ میں سمجھتا تھا کہ دوسرے ممالک میں رہ کر میں برادری کی خدمت شاید نہ کر پاؤں اسی لیے میں پاکستان میں رہا اور دوسرے ممالک کی آفرز ٹھکراتا رہا۔ دعا ہے کہ اللہ پاک ہمیں ہمت عطاء فرمائے کہ ہم برادری کے بھرپور طریقے سے کام آ سکیں آمین
GIFTS & SHIELDS FOR RAJPUT STUDENTS
حوصلہ افزائی ذھین طلباء راجپوت برادری
ضلع بھکر کے رھائشی راجپوت طلباٗ اور طالبات جنھوں نے امسال میٹرک کے امتحانات میں ایک ھزار سے زائد نمبر حاصل کئے ھیں یا اپنا سکول میں یا اپنی کلاس میں فرسٹ آیا ھو ان کے والدین اور دیگر لواحقین سے گذارش ھے کہ اپنے بچوں بچیوں کے نام ولدیت ،سکونت بمعہ کاپی رزلٹ کارڈ مندرجہ ذیل نمبر پر سینڈ کریں ۔
راجپوت خدمت گروپ کی طرف سے ان ذھین وفطین طلباٗ کی حوصلہ افزائی کے لئے انعامی شیلڈز پیش کی جائیں
راجپوت خدمت گروپ پاکستان
03336848361
Sunday, 6 August 2023
APPRECIATION FOR MR. RANA MUHAMMAD AKRAM (PARS)
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
حضور آپ نے جو اس قوم کو متحد کرنے کے لیے وقت ' جان اور مال کی قربانی دی ہے وہ یہ غیور قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی بلہ ہمیشہ سنہری لفظوں سے یاد کیا جائے گا ۔
آپ نے دو سالہ مسلسل اپنے قیمتی وقت سے انمول لمحے جو پارس کو سیراب کرنے کو دیئے ان لمحوں کو کوئی بھی ذی شعور اور غیرت مند نہیں بھول سکتا۔
ہماری پہچان پارس سے ہوئی ہے اور پارس کی پہچان رانا محمد اکرم صاحب سے ہوئی ہے۔ صد بار محترم جناب راو جعفر اقبال صاحب بانی پارس نے اس بات کا اپنی گفتگو اور تحریر میں اعادہ کیا ہے کہ میرے بڑے بھائی رانا محمد اکرم صاحب کو پارس کے نام سے یاد کیا جائے۔
آپ کی قربانیوں کو رائیگاں اور فراموش نہیں کیا جا سکتا ' اس کا ہم یقین دلاتے ہیں کہ کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کیا جائے گا۔ انشاءاللہ
ہمارا یہ نعرہ ہے۔
ہماری پہچان پارس سے ہے۔
پارس کی پہچان رانا محمد اکرم صاحب سے ہے۔
ہم اپنے سرپرست اعلٰی رانا محمد اکرم صاحب کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے دعاءگو ہیں کہ اللہ کریم آپ کو دونوں جہانوں میں کامیابی عطاء فرمائے اور آپ کا سایہ ہمارے سروں پر تادیر قائم رکھے آمین ثم آمین یا رب العالمین
طالب دعا
راو محمد اجمل طاہری
چیئرمین
Saturday, 5 August 2023
RAJPUT WELFARE SOCIETY LODHRAN PROGRAM
راجپوت ویلفیئر سوسائٹی لودھراں کا قیام پروگرام میں پورے پنجاب سے راجپوت تنظیموں کی شرکت۔ وہاڑی سے آل راجپوت ویلفیئر ایسوسی ایشن وہاڑی کی طرف سے صدر راؤ فرمان علی ۔ چیرمین راۓ اسراراحمد ۔ رانا بابر علی۔ سینئر نائب صدر کی شرکت
CONGRATULATIONS ON CIVIL AWARD NOMINATION
Rajput Community congratulating to Mr. Raja Irfan Saleem on Nomination for the highest civil award of Pakistan. We are also praying & supporting him for future awards.
PROMOTION GROUP PHOTO ASHRAF RAJPUT
FLAG FLYING CEREMONY (14TH AUGUST 2023)
صورتِ شمشیر ہے دستِ قضا میں وہ قوم
کرتی ہے جو ہر زماں اپنے عمل کا حساب
جشنِ آزادی کی تقریب اور وطنِ پاکستان پر شہید ہونے والوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے مسلم راجپوت ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ، کراچی، نے 14 اگست، 2023 کو حسبِ زیل پروگرام ترتیب دیا ہے
1. دعا برائے شُہداءِ وطن اور پاکستان کی عزت بقا و سلامتی- بعد نمازِ ظہر ،
بمقام: جامع مسجد گلزارِ مدینہ، ڈرگ روڈ، کینٹ کراچی. 01:30 p.m.
پرچم کشائی: بدست محمد اشرف راجپوت،
ADIG (L) Karachi Range
مرکزی گیٹ، جامع مسجد گلزارِ مدینہ.
2. قومی ترانہ اور ملی نغمہ
3. بچوں کا مارچ پاس پاکستانی پرچم کے ساتھ
4. کیک کاٹنے کی تقریب Cake cutting ceremony، مکان نمبر 773-774 (کنور ہائوس)، رانا سٹریٹ، ڈرگ روڈ، کینٹ کراچی۔
شرکت فرما کر جذبہ حب الوطنی اور جذبہ قومیت کا بھرپور مظاہرہ فرمائیں
متمنی شرکت: جنرل سیکرٹری،
مسلم راجپوت ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ، رجسٹرڈ ، کراچی
YOUM-E-SHUHADA SINDH POLICE
YOUM-E-SHUHADA SINDH POLICE 04TH AUGUST, 2023. SALUTE TO ALL SHUHADA OF SINDH POLICE.
SSP MUHAMMAD ASHRAF ROSHAN RAJPUT KARACHI









































