Tuesday, 15 August 2023

ALL KERALA RAJPUTS ASSOCIATION

 


::~پریس ریلیز تقریب برائے جشن آزادی پاکستان~::


مورخہ 14 اگست 2023 صبح 11 بجے بمقام حنظلہ ٹیکسٹائل دھنولہ فیصل آباد میں آل کیرالہ راجپوت ایسوسی ایشن، فیصل آباد ڈویژنل ونگ کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں ایک پرتباق تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کے بعد قومی ترانے سے کیا گیا۔ تمام ممبران نے جشن آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیئے کیک کاٹا اور عزم کیا کہ کیرالہ راجپوت برادری وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی میں ہر ممکن اپنا مثبت کردار ادا کرے گی۔

شرکاء نے بانیان پاکستان اورہجرت کی صعوبتیں برداشت کرنے والے اپنے اباو اجداد کو خراج عقیدت پیش کیا کہ جنہوں نے اسلام کی سربلندی کے لیئے اپنے مال و اسباب کی قربانیاں دیں۔

جشن آزادی کے سلسلہ میں آل کیرالہ راجپوت ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دیگر ڈویژنوں میں بھی رنگا رنگ تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔

No comments:

Post a Comment