ہماری طاقت ہم سے پیار کرنے والے ہمارے راجپوت ہیں الحمدللہ
اور ہم ایک گناہ گار سے انسان تھے مگر اسکے باوجود ہماری برادری نے ہمیں طاقت دی، ہمارا بازو بنے،ہماری پہچان بنے۔ شاید ہم اس قابل نہیں تھے مگر دیکھتے ہی دیکھتے میرے راجپوت بھائی مجھ پر جان دینے لگے اور راجپوتوں کا سمندر ایک متوسط طبقے کے عام سے گھرانے کے راؤ فخر کو محبتیں دے کر ایک سٹار بنا دیا۔ میں بحیثیت بانی و قائد RMMP راؤ فخر وعدہ کرتا ہوں کہ جہاں جہاں میرا ہاتھ پڑا انشاء اللہ میں وہاں وہاں جا کر اپنی برادری کے ہر چھوٹے سے چھوٹے اور بڑے سے بڑے دکھ کو ختم کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا اور برادری کے اعتماد کو کبھی بھی ٹوٹنے نہیں دوں گا انشاء اللہ
ہم نے اپنی زندگی میں کچھ نہیں کمایا ہاں اگر کچھ کمایا ہے یا بنایا ہے تو وہ عزت کا ریلیشن بنایا ہے شاید یہی وجہ ہے کہ میں نے پاکستان میں رہنا اس لیے پسند کیا کہ میں سمجھتا تھا کہ دوسرے ممالک میں رہ کر میں برادری کی خدمت شاید نہ کر پاؤں اسی لیے میں پاکستان میں رہا اور دوسرے ممالک کی آفرز ٹھکراتا رہا۔ دعا ہے کہ اللہ پاک ہمیں ہمت عطاء فرمائے کہ ہم برادری کے بھرپور طریقے سے کام آ سکیں آمین

No comments:
Post a Comment